حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہای نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر محسن رضائی کو قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔
رہبرِ انقلابِ اسلامی کے حکم کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمٰن الرحیم
برادر گرامی جناب ڈاکٹر محسن رضائی!
آپ کے گراں قدر تجربات اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے، آپ کو، جو آٹھ سالہ شاندار دفاعِ مقدس کے پیش رو مجاہدین میں شامل رہے ہیں، قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔
امید ہے کہ آپ اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔
نیز، برادر گرامی جناب ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر کی شب و روز کی انتھک کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انشاءاللہ ہمارے مولا حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عنایات کے سائے میں آپ ہمیشہ سربلند ملتِ ایران کے لیے ایک مجاہد سپاہی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
سید مجتبیٰ خامنہای

محسن رضائی «قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری» مقرر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے شعبۂ مواصلات و اطلاعات کے معاون سید مہدی طباطبائی نے اعلان کیا:
محمد باقر ذوالقدر کے قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کی سیکریٹری شپ سے استعفیٰ دینے اور نئی ذمہ داری سنبھالنے کے پیشِ نظر، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حکم سے ڈاکٹر محسن رضائی کو قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔









آپ کا تبصرہ